ٹیکسلا ۔ سابق چئیرمین یوسی لب ٹھٹھو، آل پاکستان تنظیم الاعوان یوتھ ونگ کے صدر، مسلم لیگ(ن) کسان ونگ پنجاب کے نائب صدر،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی علی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چئیرمین قائمہ کمیٹی فنانس پنجاب ایم پی اے محسن ایوب خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے نہ صرف حلقہ بھر کی تعمیرو ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرائے بلکہ ٹیکسلا کو انٹرنیشنل ہیریٹیج سٹی بنانے اور تحصیل ٹیکسلا کے مختلف دیہات کو ماڈل ویلج بنانے کی منظوری کرائی جس میں ہماری یونین کونسل لب ٹھٹھو کا بجاڑ گاؤں بھی شامل ہے،ان خیالات کااظہار انھوں نے موضع بجاڑ میں ترقیاتی اسکیموں کے سروے کے موقع پر عمائدین علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر عوامی ممبر ملک منور، حاجی میر سلطان، حاجی نذیر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے، حاجی علی اصغر اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جتنے بھی تعمیری پروگرام شروع کئے ہیں وہ نہ صرف قابل تحسین ہیں بلکہ ان کے ثمرات پنجاب کے عوام تک پہنچ رہے ہیں،بجاڑ کو ماڈل ویلج بنانے سے جہاں ایک جانب عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے وہاں دوسری جانب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا پہلے بھی ہم نے علاقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی مستقبل میں بھی ہماری خدمات کا تسلسل جاری رہے گا، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں
