حضرو،موسیٰ گاؤں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاؤں موسیٰ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 49 سالہ وحید ولد محمد رفیق شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حضرو منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔