تحصیل حسن ابدال کے گاؤں جلو میں واقع ایک پرائمری اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دس سالہ تیسری کلاس کا طالبعلم عبدالوہاب کلاس میں دورانِ پڑھائی اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا اور اساتذہ نے فوری طور پر امداد کے لیے اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولنس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ابتدائی طور پر بچے کی موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔