اٹک: بیساکھی میلہ کے موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا؛ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان ہمراہ موجود تھے جنہوں نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی؛ صوبائی وزیر نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب کی مذہبی و بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیساکھی میلہ کے دوران سکھ یاتریوں اور دیگر اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے اٹک پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی، جدید کیمروں کی مانیٹرنگ، تربیت یافتہ نفری کی تعیناتی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن شامل ہے؛ صوبائی وزیر نے پولیس و انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا۔