حسن ابدال۔ 1500سالہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں حسن ابدال میں شاندار نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقادکیا گیا۔ سیون سٹار ٹیلی کام اور ابدال لٹریری فورم کے تحت منعقدہ نعتیہ مشاعرہ میں شعرائے کرام نے آقا کریم محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ رسالت میں عشق و عقیدت میں ڈوبے اشعار سنا کر محفل کی رونق دوبالا کر دی، مقامی کیبل ٹی وی نیٹ ورک سے لائیو نشر ہونے والے مشاعرہ سے ہزاروں حاضرین و سامعین محظوظ ہوئے اور شعراء کے کلام پر خوب دادو تحسین دی۔ سماجی و ادبی تنظیم ابدال لٹریری فورم (الف) حسن ابدال کے اشتراک سے سیون سٹار ٹیلی کام کے زیر اہتمام 24واں سالانہ نعتیہ مشاعرہ مقامی کیبل ٹی وی نیٹ ورک پر منعقد ہوا اور لائیو نشر ہوا محفل مشاعرہ کی صدارت ممتاز شاعر، محقق و نقاد ڈاکٹر محمد عارف(واہ کینٹ) نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف نعت گو شاعر حسین امجد(اٹک) تھے مہمانِ اعزاز کی سعادت سید تصور حسین تصور(ٹیکسلا) اور ناصر حسین مستجاب(واہ کینٹ) کے حصہ میں آئی دیگر شعرائے کرام میں اٹک، ٹیکسلا، واہ کینٹ، حسن ابدال و گردونواح کی ادبی تنظیموں حلقہ نئے افق، حلقہ تخلیق ادب ٹیکسلا، صریر خامہ، موج غزل، مرید اقبال فاؤنڈیشن اور الف سے وابستہ ہاشم علی خان ہمدم، خالد ملک، صدام فدا، فرحان عباس بابر، نزاکت علی مرزا، عامر آزاد، سعادت علی قادری، شاہد صابری، اعجاز برہانی اور قیصر دلاور شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض صدر ”الف“ خرم اعوان نے ادا کیے۔ اس موقع پر ممتاز صحافی و کالم نویس ملک شاہد اعوان نے مسلسل سالانہ 24 ویں نعتیہ مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر سی ای او سیون سٹار ٹیلی کام راجہ عامر علی ترک کی خدمات کو سراہا اور منتظمین مشاعرہ کو مبارکباد پیش کی۔ دیگر شرکائے مشاعرہ میں صدر مرکزی سیرت کمیٹی حسن ابدال حاجی چنگیز خان، جنرل سیکرٹری خضر محمود، نائب صدر اسد اقبال ترک، سیٹھ طیب محمود، قاری شیراز اختر، صدر قندیل علام الدین، محمد سلیم مغل، حکیم عرفات چوہدری، شاہد محمود قاسمی و دیگر کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مشاعرے کے اختتام پر راجہ عامر کی جانب سے محفل میں شریک شعرائے کرام کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ کا اعلان بھی کیا گیا جسے شعراء اور سامعین و حاضرین نے خوب سراہا، آخر میں نعتیہ مشاعرہ کے شعرائے کرام میں مرکزی سیرت کمیٹی حسن ابدال کی جانب سے اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…