حبیب مارکیٹ نزد ڈی ایچ اے گیٹ7 کا افتتاح کر دیا گیا


دعائیہ تقریب میں علاقہ بھر سے کاروباری و صحافتی برداری کی بڑی تعداد میں شرکت
ہمیشہ لوگوں کو کاروبار کی ترغیب دیتا ہوں نیک نیتی انسان کا مقدر بدل دیتی ہے‘عبدالخطیب
شاہ باغ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)حبیب مارکیٹ کلرسیداں روڈ نزدڈی ایچ اے فیز سیون گیٹ ٹو کی افتتاحی دعائیہ تقریب مارکیٹ کے احاطہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز چوہدری منیب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ چوہدری علی رضا نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب کے شرکاء سے جماعت اسلامی کے رہنما خالد مرزا، مولانا مبشر مدنی، مارکیٹ کے اونر اور پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبد الخطیب چودھری نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مرزا نے کہا کہ حلال رزق کا حصول انسان کو اللہ کے قریب کرتا ہے کوئی بھی شخص جب حلال کا لقمہ اپنے اور اپنے بچوں کے پیٹ میں ڈالتا ہے تو گویا وہ ایک عظیم شخص قرار دیا جاتا ہے ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کرنے کے لیے حلال رزق کو یقینی بنائیں،اتحادبلڈنگ میٹریل کے بانی و چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چودھری نے کہا کہ خوشی ہے آج کاروبار کا آغاز کیے ہوئے 24سال بیت گئے،میں ہمیشہ لوگوں کو کاروبار کی ترغیب دیتا ہوں میرا ماننا ہے کہ انسان نیک نیتی کے ساتھ محنت کرے تو کوئی کام بھی نا ممکن نہیں ہوتا،میرا والد محترم مزدوری کرتے تھے میرے بھائی آج بھی ہاتھ سے کام کر کے کماتے ہیں مجھے فخر ہے کہ میں مزدور کا بیٹا ہوں اور آج اس مقام پر پہنچا ہوں انھوں نے اپنے خطاب میں کاروبار میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا فرداً فرداً نہ صرف ذکر کیا بلکہ انھیں شکریہ خاص بھی ادا کیا،اس موقع پر انھوں نے سٹاف کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ میرے دست و بازو ہیں اگر آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں تو اس میں میرے سٹاف کی محنت بھی شامل ہے جو اپنے کام کو صرف کام نہیں ذمہ داری سمجھ کر پورا کرتے ہیں احسان الحق‘ شہزاد رضا‘راجہ شیراز اخترنے ہمیشہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو خوب انداز میں نبھایا،تقریب میں چوہدری ماسٹر عبدالمجید‘خان شبیر خان‘نمبردار ارشد تبریز‘سیکرٹری راجہ اسرار حسین‘چوہدری ظہور چوہان‘چوہدری دانیال رضا‘چوہدری ظفر‘جمیل نقشبندی‘سید ثاقب شاہ‘توقیر قریشی‘محب قریشی‘راجہ نثار الحق‘راجہ مظہر الحق‘سردار ظہیر‘ٹھیکدار مظہر‘راجہ افتخا ر‘عبدالحمید سمیت روات، مانکیالہ، سردار مارکیٹ، ساگری، شاہ باغ، چوکپنڈوڑی اور کلرسیداں کے کاروباری حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ صحافیوں و کالم نگار عبد الجبار چوہدری، آصف شاہ، چوہدری اشفاق، راجہ طاہر، جواد مجید چوہدری، پرویز وکی، راجہ انوار الحق، راجہ غلام قنبر، ڈاکٹر عاطف جنجوعہ، پروفیسر عاطف افتخار، محمد ابراہیم، زاہد نقیبی، راجہ نوید اور سردار بشارت نے بھی شرکت کی۔ عبد الخطیب چوہدری نے تمام مہمانان گرامی اور کاروباری فیلڈ میں تعاون کرنے والے معزز حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مولانا مبشر مدنی نے حاضرین کی صحت و سلامتی اور کاروبار میں مزید ترقی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔