اٹک : سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب و سینئر راہنما جے یو آئی ضلع اٹک حافظ ھارون الرشیدکو بیرون ملک تبلیغی دورہ اور عمرہ سے واپسی پر ضلع بھر سے علمائے کرام سیاسی سماجی شخصیات کا ان سے ملاقات کرنے اور مبارک باد دینے دارلعلوم خدام الدین سلیم خان آنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز خطیب کچہری والی جامع مسجد قاری نثار ، سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 50 وسیکرٹری اطلاعات جے یو آئی تحصیل اٹک مولانا قاری فخرالدین رازی، راہنما جے یو آئی علاقہ نلہ خطیب محمدی جامع مسجد بولیانوال مولانا محمد انصر صدیقی زیندی، مولانا عزیر عاصم، مولانا سلیمان اور صحافی و کالم نگار حافظ عبدالحمید خان شامل ہیں علاوہ ازیں روزانہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے مہمانوں کی تواضع آب زم زم، کھجور کے علاوہ کڑک دارچائے اور کھانے سے کی جارہی ہے مہمانوں کی خدمت کی ذمہ داری نائب مہتمم دارلعلوم خدام الدین سلیم خان و ضلعی راہنما جے یو آئی مولانا حافظ عبدالرشید بخوبی انجام دے کر مہمانوں سے داد وصول کر رہے ہیں حافظ ھارون الرشید نے آنے والے تمام دوست احباب علمائے کرام سیاسی سماجی شخصیات اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے
