حاجی خالد احمد خٹک کی جانب سے فرخ خان کھوکھر اور کھوکھر برادری کو جمیعت علماء اسلام یار کلی میں شمولیت پر پرتپاک خیرمقدم

اسلام آباد (حماد چوہدری) معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی خالد احمد خٹک نے جمیعت علماء اسلام یار کلی میں جناب فرخ خان کھوکھر اور ان کی پوری برادری کی شمولیت پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں حاجی خالد احمد خٹک نے کہا:میں جناب فرخ خان کھوکھر اور کھوکھر برادری کو جمیعت علماء اسلام یار کلی کے کارواں میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان کا یہ فیصلہ نہ صرف جماعت کے لیے باعثِ تقویت ہے بلکہ علاقے کی اجتماعی بہتری کی جانب بھی ایک مثبت قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ:میں جمیعت علماء اسلام یار کلی کے تمام مشران، تحصیل باندہ، حاجی داؤد دستہ اور منبع مرکز کی جانب سے کھوکھر برادری کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا پیغام دیتا ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی شمولیت جماعت کی صفوں کو مزید مضبوط کرے گی