272

حاجی امجد محمود چوہدری،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب

راولپنڈی کی سیاست میں بہت بڑے بڑے نام آئے جنھوں نے سیاست میں اپنا منفرد نام اور پہچان بنائی تاحال بہت سے نام آج بھی اہم وزارتوں پر فائز ہیں ایسے میں ایک نئی سیاسی شخصیت کا میدان میں آنا اور پہلی ہی دفعہ بطور ایم پی اے الیکشن میں حصہ لے کر پرانے سیاسی پنڈتوں کو شکست دے کر کامیاب ہونا یقینی طور پر بہت مشکل تھا مگر ایسا کر دکھایا جی ہاں ممبر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی حاجی امجد محمود چوہدری جو کہ 7 اپریل 1960 کو عبدالمجید چوہدری کے گھر راولپنڈی کوٹھہ کلاں میں پیدا ہوئے حاجی امجد محمود چوہدری نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے ہی حاصل کی انھوں نے باقاعدہ سیاست کا آغاز 2002 کے بلدیاتی انتخابات میں بطور جنرل کونسلر الیکشن لڑ کے کیا انھوں نے یونین کونسل کوٹھہ کلاں سے انتخابات میں حصہ لیا اور منتخب ہوئے اسکے بعد انھوں نے خود باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ تو نہیں لیا مگر سیاسی طور پر وہ ایک مضبوط گروپ رکھتے ہے حاجی امجد گروپ کے نام سے انکا گروپ ہر انتخابات میں حصہ لیتا ہے انکے گروپ نے 2005 کے بلدیاتی انتخابات سمیت 2016 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی بلدیاتی انتخابات کے علاوہ جنرل الیکشن میں بھی انکا گروپ کافی متحرک دکھائی دیتا ہے حاجی امجد محمود چوہدری جب راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کی بنیاد رکھی گئی تب یہ ملک ریاض کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور ملک ریاض ان پر اتنا اعتماد کرتے کہ راولپنڈی کا بحریہ ٹاؤن آج تک حاجی امجد محمود چوہدری کے زیر انتظام چل رہا ہے یہی وجہ کے انکی محنت اور وفاداری کو دیکھتے ہوئے ملک ریاض نے حاجی امجد محمود چوہدری کو بعد میں بحریہ ٹاؤن کا وائس چیف ایگزیکٹو منتخب کیا جو آج تک ہیں حاجی امجد محمود چوہدری نے 2014 میں اپنی والدہ کے نام پر ایک ٹرسٹ قائم کیا جسکا نام ملکاں بی ویلفیئر ٹرسٹ کا نام دیا اس ٹرسٹ کے زیر انتظام یتیم اور نادار بچیوں کے لیے مفت سلائی سنٹر قائم کیا جو آج تک چل رہا ہے اور ہزاروں بچیوں نے یہاں سے سیکھ کر اپنا کام شروع کر دیا ہے اور باعزت طریقے سے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہی ہیں اسکے علاوہ اس سنٹر میں ہر روز نادار لوگوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر آج تک ہر روز کم سے کم ایک ہزار بندہ مفت کھانا کھاتا ہے ملکاں بی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر سایہ جہاں اور بہت سے فلاحی کام سرانجام پا رہے ہیں وہی پر سو سے زائد بیوہ خواتین کو ماہانہ اخراجات کی مد میں پیسے دیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنا گھر چلا سکیں اسکے علاوہ یتیم بچیوں کی شادی ہو یا پھر کوئی اور فلاحی کام ہمیشہ حاجی امجد محمود چوہدری آگے نظر آتے ہیں حاجی امجد محمود چوہدری بحریہ ٹاؤن سے وابستگی اختیار کی تو سماجی خدمات جو وہ پہلے ہی سرانجام دیتے آریے تھے لوگوں کی مدد کرنا اپنا شیوہ سمجھتے انھوں نے بحریہ ٹاؤن کے فنڈ سے بہت سے لوگوں کی خدمات کی بحریہ ٹاؤن ویلفیئر کے قیام کا سہرہ بھی انکے ہی سر جاتا ہے جسکے زیر انتظام آج راولپنڈی سمیت ملک بھر میں فری دستر خوان سمیت یتیم بچیوں کی شادی اور تعلیم کی مد میں پیسے دیے جاریے ہیں سال 2018 میں جب انتخابات کی گہما گہمی عروج پر تھی تو ایسے میں حاجی امجد محمود چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور ایم پی اے کے امیدوار کے طور پر خود کو پیش کیا جس پر پارٹی نے انکو حلقہ پی پی 13 سے ٹکٹ جاری کیا بظاہر انکی جیت مشکل لگ رہی تھی کیونکہ دوسری جانب منجھے ہوئے اور پرانے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار تھے مگر حاجی امجد محمود چوہدری نے تمام چہ مگوئیاں کو غلط ثابت کرتے ہوئے 2018 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور ایم پی اے منتخب ہوئے بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انھوں نے جو خدمت کا سفر شروع کیا ہوا تھا اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک بڑے پلیٹ فارم سے لوگوں کی خدمت کو جاری رکھا کرونا وبا ہو یا پھر حالیہ سیلاب انھوں بطور ایم پی اے لوگوں کی دل کھول کر خدمت کی انکے حوالے سے ایک بات یہ بھی ہے کہ وہ اپنی تنخواہ خود پر نہیں لگاتے بلکہ وہ غریبوں اور ناداروں میں تقیسم کرتے ہیں تعلیم دوستی کی مثال بنتے ہوئے انھوں نے اپنے حلقے میں تین ڈگری کالج منظور کروائے جنکے لیے جگہ بھی عطیہ کی حاجی امجد محمود چوہدری جب پنجاب میں مارچ اور اپریل میں اس وقت کے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی اور بعد میں وزیراعلی کا انتخاب ہوا تو پارٹی میں بہت سے لوگوں نے بغاوت کی تو ایسے میں انھوں نے بطور ایم پی اے اہم کردار ادا کیا اپنی جماعت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے اور فرنٹ پر آکر اپنی جماعت اور لیڈر کو سپورٹ کیا یہی وجہ کے جب سپریم کورٹ نے انکے حق میں فیصلہ دیا اور پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنائی تو انکو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا مشیر مقرر کیا گیا حاجی امجد محمود چوہدری کی روز مرہ کی روٹین ہے کہ وہ صبح سویرے فجر کے وقت جاگتے ہیں جسکے بعد وہ ناشتہ کرنے کے بعد اپنے گھر میں آئے لوگوں سے ملتے ہیں اور انکے مسائل سنتے ہیں جسکے بعد وہ بحریہ ٹاؤن میں واقع اپنے دفتر جاتے ہیں جہاں دفتری کام کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے کی عوام سے ملتے ہیں وہ ہر جمعہ کو اپنے آبائی سیکریٹریٹ کوٹھہ کلاں اور ہفتے کو اپنے پبلک سیکریٹریٹ صدر پر موجود ہوتے ہیں اور وہاں پر لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں حاجی امجد محمود چوہدری ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں ان سے انکے ووٹرز کی رسائی انتہائی آسان ہے وہ ہر کسی سے ملتے اور اسکے مسائل سنتے ہیں انکا موبائل نمبر انکے زیادہ تر ووٹرز کے پاس موجود ہے جو کسی بھی وقت انکو فون کریں تو وہ رسپانس دیتے ہیں اور ان سے بات کرتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں