راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار،ملزمان نے ایک ہفتہ قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری عبد الرحمن کو قتل کیا تھا،
واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،
واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، گرفتار ملزمان میں عرفان عرف بھولا، ناصر اور طلحہ شامل ہیں، گوجرخان پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعہ ملزمان کو گرفتار کیا، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا
کہ ملزمان کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان سے کھیلنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔