جی ٹی روڈ سنیچنگ کی واردات

گوجرخان گلپیڑہ کے قریب سنیچنگ واردات دوران خاتون سے نقدی موبائل فون چھین لیا گیا، حامد جھنگی سے موٹر سائیکل غائب،مقدمات درج۔ پاکستان پوسٹ گوجرخان میں ملازمت کرنیوالی خاتون مسماۃ عنبرین اکبر نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ گوجرخان جانے کے لیے گل پیڑہ سٹاپ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی اثناء میں رانگ سائیڈ سے 125 بدوں نمبر ہنڈا موٹر سائیکل سوار 02 ڈاکوؤں جہنوں نے چادریں اوڑھ رکھیں تھیں آئے اور میرا پرس چھین کر فرار ہوگئے، جس میں 07 ہزار نقدی، قیمتی موبائل فون، اے ٹی ایم شناختی کارڈ وغیرہ موجود تھے، اُدھر حامد جھنگی سے قیصر غالب کا  گھر سے باہر کھڑا 125 ہنڈا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا، مندرہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔