جی ٹی روڈ جلو سٹاپ کے قریب ڈمپر اور کار میں تصادم، چار افراد زخمی

جی ٹی روڈ جلو اسٹاپ کے قریب اس وقت ٹریفک حادثہ پیش آیا جب ایک ڈمپر غلط طریقے سے یوٹرن لے رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک کار اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 حسن ابدال کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔ جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
زخمیوں میں 22 سالہ ندیم، 62 سالہ زوجہ شہباز، 65 سالہ رحیم خان اور 28 سالہ عبداللہ شامل ہیں