پانڈو سیکٹر (جہلم ویلی) – آج شام پانڈو سیکٹر کے نواحی گاؤں نلئی ڈبراں میں ایک دلدوز اور خوفناک واقعہ پیش آیا، جب ایک درندہ صفت شیر نے 9 سالہ معصوم بچی پر حملہ کر کے اسے اٹھا کر جنگل کی طرف لے گیا۔
متاثرہ بچی، مصطفیٰ اعوان کی بیٹی، اپنے گھر کے برآمدے میں کھیل رہی تھی کہ اچانک جنگل سے نکل کر آنے والے شیر نے حملہ کیا اور اسے اُٹھا کر غائب ہو گیا۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تین گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد بچی کی لاش ایک کھیت سے ملی۔
مقامی افراد کے مطابق، شیر نے بچی کو گردن سے نوچ کر قتل کیا اور لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ واقعہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔
اس ہولناک حادثے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گاؤں اور گردونواح کے عوام کو مزید کسی جانی نقصان سے بچایا جا سکے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق، یہ علاقہ پہلے بھی جنگلی جانوروں کی آمد کا شکار رہا ہے لیکن اس نوعیت کا واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے، جس نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…