جہلم میں ایف ائی اے کی بڑی کاروائی  بدعنوانی میں ملوث تین افسران گرفتار کر لیے

جہلم:( یاسر فہمید  )  ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جہلم میں کشمیری پناہ گزینوں کے لیے مختص پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل و رجسٹریوں میں ملوث وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا جبکہ محکمہ مال پنجاب کے ملوث افسران کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں کشمیر کالونی جی ٹی روڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کے سنگین اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے تین اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی کی درخواست پر کی گئی، جنہوں نے اس سنگین معاملے کی نشاندہی کی۔

وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے افسران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جہلم کے علاقہ راٹھیاں (کشمیر کالونی) میں کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص سرکاری زمین پر ناجائز قبضے اور غیر قانونی رجسٹریوں کے ذریعے مقامی افراد کو پلاٹ الاٹ کر دیے۔ ان اقدامات سے قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔ ایف آئی اے نے اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل اور ابتدائی الاٹمنٹ ڈیڈ کی خلاف ورزی پر مقدمہ نمبر 17/25 درج کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افسران میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر 2 ناصر حیات، ایڈمنسٹریٹو آفیسر 3 مقصود احمد اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر عبداللّٰہ خان شامل ہیں۔ ان افسران نے وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر پلاٹوں کی منتقلی اور رجسٹریشن کی، جو سراسر غیر قانونی اقدام تھا۔ انکوائری کے دوران یہ بھی ثابت ہوا کہ پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے بعض افسران نے بھی اس غیر قانونی عمل میں ملی بھگت کی، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی انکوائری نمبر 111/23 کے مطابق یہ اراضی صرف جموں و کشمیر کے مہاجرین کے لیے مختص تھی، جسے مخصوص شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر افراد کو فروخت کر دیا گیا۔ غیر قانونی رجسٹریشنز کا عمل سب رجسٹرار دینہ، ضلع جہلم کے دفتر کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

سماجی، رفاحی، فلاحی و صحافتی حلقوں نے اس سنگین مسئلے کو بے نقاب کرنے پر سید خلیل حسین کاظمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور جلد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

یاسر فہمید

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

6 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

6 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

8 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

17 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

21 hours ago