Categories: علاقائی

جہلم موسلادھار بارشوں کے تفصیلات جاری کردی گئیں


جہلم صبح 5:48 سے 2 بجے دن تک 131.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ تمام برساتی نالے ابھی تک معمول کے مطابق بہہ رھے ھیں سیلاب کا کوئی خدشہ نہیں ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں اتوار صبح شروع ہونے والی بارش ابھی تک جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے شہر بھر میں بڑی مقدار میں پانی جمع ہوا ہے جس کی نکاسی کے لیے ضلعی انتظامیہ واسا کے ملازمین فیلڈ میں موجود ہیں اور پانی کی جلد از جلد نکاسی کےکام کررہے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران تمام صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں حالیہ بارش کے بعد منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے ڈیم میں اس وقت واٹر لیول 1231 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ڈیم میں 1242 فٹ تک پانی جمع کرنے کی گنجائش موجود ہے ڈیم سے اس وقت 9 ہزار کیوسک پانی خارج کیا جا رہا ہے جبکہ پانی کی آمد 60 ہزار کیوسک کے قریب بتائی جاتی ہے دریا کنارے اور برساتی نالوں کے قریب رہنے والے افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور ممکنہ طور پر بارشوں سے متاثر افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع جہلم میں حالیہ بارش کا سلسلہ دو دن تک جاری رہ سکتا ہے

ظفر رشید

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

13 minutes ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

2 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

3 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago