جہلم (نمائندہ خصوصی ظفر رشید)
جہلم کے معروف اور بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ فوٹوگرافر محمد رفیق اویسی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج 13 مئی بروز منگل صبح 11:30 بجے مرکزی جنازہ گاہ جہلم میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم محمد رفیق اویسی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے فنِ عکاسی کے ذریعے جہلم کی پہچان بنے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مرحوم ایک ممتاز فوٹوگرافر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باکمال خطاط بھی تھے۔ انہوں نے متعدد بار مکمل قرآنِ پاک کو مختلف عربی رسم الخط میں اپنے دستِ مبارک سے تحریر کرنے کا شرف حاصل کیا۔ ان کی یہ دینی خدمات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ یاد رکھی جاتی ہیں۔
شہری، اہلِ علاقہ اور مرحوم کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔ جہلم ایک عظیم فنکار، نیک سیرت شخصیت اور باصلاحیت سپوت سے محروم ہو گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…