جہلم کے علاقے دینہ میں زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق دینہ کی حدود موہال میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی جس کے بعد زخمی گائے کو مقامی افراد نے ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا۔
ویٹرنری اسپتال میں زخمی گائے کا علاج کیا گیا۔
پولیس نے گائے کی ٹانگ کاٹنے کا مقدمہ گائے کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا تاہم واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا