107

جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید احمد اور شیخ شفیق کو بری کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ فتح جنگ محمد عارف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور انکے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو بری کردیا شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق نے عدالت میں مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کی تھی جوڈیشل مجسٹریٹ فتح جنگ محمد عارف نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کو بری کردیاشیخ رشید احمد شیخ راشد شفیق اور دیگر کو مسجد نبوی میں ہونے والے واقعہ میں ملوث کیا گیا تھا۔ شیخ راشد شفیق کو گزشتہ سال عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے واپسی پر اٹک کی حدود میں واقع نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سےگرفتار کیا گیا تھا ۔ شیخ رشید احمد ، شیخ راشد شفیق اور دیگر کے خلاف اٹک کے تھانہ نیو ائیرپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ شیخ راشد شفیق کو ریمانڈ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل اٹک اسیر رکھا گیا ۔ شیخ راشد شفیق کی عدالت سے ضمانت کے بعد ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہائی ہوئی۔ شیخ راشد شفیق کو عیدالاضحٰی تھانہ نیو ائیرپورٹ کی حوالات میں گزارنی پڑی تھی ۔ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے دوران اسیری شیخ راشد شفیق کی ہر طرح سے مدد کی ۔ عمران خان کے اٹک میں جلسہ عام میں خطاب کے شیخ رشید احمد نے شیخ راشد شفیق کا خیال رکھنے پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کا خصوصی شکریہ ادا کیا تھا ۔ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کے مقدمہ کی پیروی سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ نے کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں