اہم خبریں

جنڈ ، پنڈ اسرال،تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار نے دو زندگیاں بچا لیں

ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم میں رات 3 بجے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی۔ کال کی نوعیت غیر معمولی تھی
ایک خاتون کو پنڈ اسرال گاؤں سے زچگی کی شدید تکلیف میں اسپتال پہنچانا تھا، لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
ریسکیو اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور ریسکیو ایمبولینس موقع کی طرف روانہ ہوئی
تربیت یافتہ سٹاف نے بروقت پہنچ کر خاتون کو ایمبولینس میں منتقل کرنا چاہا، مگر خاتون کو لیبر پین شروع ہو چکی تھی۔ لمحہ بہ لمحہ وقت کی نزاکت بڑھتی جا رہی تھی۔ یہی وہ لمحہ تھا جب ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکار جلیل الرحمن نے خاوند صمد علی کی اجازت سے پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گھر میں ہی ڈیلیوری کروا دی، ماں نے 2 صحت مند بیٹوں کو جنم دیا اور ماں بھی خیریت سے تھی جس پر خاوند نے تہہ دل سے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا

نصرت علی خان

Recent Posts

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

5 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

5 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

5 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

7 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

8 hours ago

77 ممالک کے درمیان پاکستان کی نمائندگی، کلرسیداں کا سر فخر سے بلند

تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…

8 hours ago