جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے


کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ فیاض جنجوعہ نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل مٹور سے جنرل کونسل کی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ یاد رہے کہ راجہ فیاض جنجوعہ انتہائی محنتی اور انتھک محنت کرنیوالے سیاسی کارکن ہیں۔ تقریر کرنے کا ہنر جانتے ہیں جبکہ مشرف دور کے پہلے بلدیات میں بطور جنرل کونسلر اپنی خدمات سے اہلیان علاقہ کا دل جیت چکے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں راجہ فیاض جنجوعہ کے فیصلہ کو ڈرامائی تبدیلی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ راجہ فیاض جنجوعہ ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ پوری شعوری و نظریاتی وابستگی کیساتھ کھڑے رہے