بین الاقوامی

جمیما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

لندن: (حذیفہ اشرف) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمیما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق خاندان کے ذرائع نے کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق لیڈی اینابیل طویل عرصے سے علیل تھیں اور لندن میں اپنے گھر پر انتقال کر گئیں۔ وہ مشہور برطانوی کاروباری شخصیت سر جیمز گولڈ اسمتھ کی اہلیہ تھیں، جو 1997 میں وفات پا گئے تھے۔لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ برطانوی اعلیٰ طبقے کی معروف سماجی شخصیت تھیں اور ان کا شمار لندن کی بااثر خواتین میں ہوتا تھا۔ ان کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ بزنس مین اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے سرمایہ کار تھے۔91 سالہ لیڈی اینابیل کے تین بچوں، جمیما، زکریا اور بین گولڈ اسمتھ تھے ان کے انتقال پر جمیما کے مداحوں، دوستوں اور مختلف بین الاقوامی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حذیفہ اشرف

Recent Posts

حالیہ سیلاب کے باعث آئی،ایم،ایف نے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…

11 hours ago

مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…

11 hours ago

اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی دو ملزمان گرفتار.

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…

11 hours ago

جہلم کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود سے نومولود بچہ کی لاش برآمد

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان  کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…

11 hours ago

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…

16 hours ago

مسلم لیگ ن کا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…

16 hours ago