ٹیکسلا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن سید ضیاء حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے، اور ملک و قوم و جمہوریت کی بحالی کے لئے قائدین پیپلزپارٹی کی تاریخ شہادتوں سے رقم ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل راہنما ملک نجیب الرحمن ارشد نے کہا کہ بلاول بھٹو اب قوم کی امیدوں کا مرکز و محور ہے،آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے تحصیل صدر ملک آصف محمود نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور فعالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلزپارٹی ٹیکسلا سٹی کے صدر ملک بشیر احمد گجر کے ڈیرے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر درجن سے زائدافراد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ تقریب میں ملک عامر کولیاں، حاجی اشرف، محمد ولید، محمد مروان،ملک مظہر، ملک بشیر،راجہ اعجاز، محمد طاہر ملک عثمان، نور خان،لئیق خان، ملک احمد، ملک حاشر سمیت دیگر کارکنان پیپلز پارٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔
مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو سمیت دیگر قائدین کی قربانیوں کا مفصل ذکر کیا اور پارٹی کی مضبوطی کا عزم کیا، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی ہے، اور قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر لگی ہیں انشااللہ اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوگا،کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، نئے شامل ہونے والے دوستوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، ملک بشیر احمد گجر نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا