اہم خبریں

جموں 6،ویلی 4 اور 5 حلقوں سے 23 ہزار ووٹ برخاست

راولپنڈی (نیٹ نیوز)قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر مقیم مہاجرین پاکستان کے تین حلقوں جموں 6 ، ویلی 4 اور 5 میں 25 جولائی کو 44 ہزار ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،ان حلقوں سے 14 ویں ترمیم کے تحت23ہزار ووٹ نکال دیئے گئے ہیں، ان حلقوں میں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کردی ، جموں 6 میں 2016 کے الیکشن میں 55 ہزارووٹ تھے ، الیکشن کمیشن نے 14ویں ترامیم کے تحت اس حلقے میں 19 ہزارووٹ آزادکشمیر کے مستقل ایڈریس پر منتقل کردیئے ،اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صدیق خان ،پیپلزپارٹی کے فخرزمان چوہدری اورتحریک انصاف کی نازیہ نیاز میں مقابلہ ہو گا ،جموں 6 میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے امیدوار کے درمیان مقابلہ ہوگا، ویلی چار میں 33 سو ووٹ تھے جو اب کم ہوکر 24 سو رہ گئے ،اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار اظہر گیلانی،تحریک انصاف کے امیدوار جاوید بٹ اور مسلم لیگ ن کی امیدوار نسیمہ وانی ہیں ، اس حلقے سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈراشتیاق بخاری نے ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، ویلی چار میں 10ہزارووٹ تھے جو کم ہوکر 6ہزار رہ گئے ، اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری ، پیپلزپارٹی کے ارشد اسلام بٹ ، تحریک انصاف کے بشیر خان اور مسلم کانفرنس کی امیدوار مہرالنسا ہیں ۔

Shahzad Raza

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

3 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

6 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

6 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

6 hours ago