44

جماعت اسلامی کی احتجاج کی کال،متعدد کارکن گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، جماعت اسلامی نے آج مہنگی بجلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر بھاری پولیس نفری تعینات کردی۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایکسپریس چوک سے 5 کارکنان کو حراست میں لیا گیا، حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پرامن مظاہرین کو اشتعال د لا رہی ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارکنان کو فی الفور رہا نہیں کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں