
ساجد علی
جماعت اسلامی کا شمار بلا شبہ ملک کی منظم ترین دینی و سیاسی جماعتوں میں ہوتا ہے کامیابی اور ناکامی کے خوف سے بالاتر ملک اور قوم کی خدمت کا فریضہ ہما وقت سرانجام دیتی ہے تمام اداروں اور شعبوں میں ان کا نیٹ ورک موجود ہے جہاں خدمت اور رہنمائی دینی حوالوں سے کرتی ہے جماعت اسلامی 11 سال بعد کل پاکستان اجتماع عام کر رہی ہے یہ روایت بانی جماعت سید ابو الاعلی مودودی کے دور سے چلی آ رہی ہے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کہ 21 سالہ دور امارت میں تین کل پاکستان اجتماع عام ہوئے اس کے بعد ملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اجتماع عام نہ ہو سکے کیونکہ یہ بہت بڑا تین روزہ ایونٹ ہوتا ہے اس کی تیاری اور اخراجات بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں اس بار امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کی زیر سرپرستی اور ناظم اجتماع لیاقت بلوچ کی زیر نگرانی ہونے والے اجتماع عام 21 سے 23 نومبر 2025 مینار پاکستان کی یادگار وسیع و عریض گراؤنڈ میں ہو رہا ہے امید ہے کہ یہ اجتماع عام پاکستان کی سیاست کا رخ تبدیل کرے گا اور بڑی اہمیت کا حامل ہوگا محترم لیاقت بلوچ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شب و روز بھرپور تیاریوں میں مصروف کار ہیں
کارکنان جماعت اسلامی میں بھی بہت جذبہ اور جوش و خروش نظر آ رہا ہے کیونکہ 11 سال بعد یہ اجتماع عام ہو رہا ہے امید ہے اس اجتماع میں بھرپور حاضری ہوگی اور انتظامات بھی ان کے شایان شان ہوں گے اور یہ اجتماع اپنے خوبصورت ماٹو کے مطابق بدل دو نظام کے لیے معاون ثابت ہوگا محترم لیاقت بلوچ اپنی پیرانہ سالی کے باوجود دن رات اجتماعی عام کی تیاریوں میں مصروف ہیں تمام شعبہ جات کے ناظمین کے ساتھ بار بار ملاقاتیں اور اجلاس کرتے ہیں بیرون شہر بھی جاتے ہیں وہاں اجتماع عام میں شرکت اور تیاریوں کا جائزہ لیتے ہیں گزشتہ دنوں امیر صوبہ وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری صاحب بھی فیصل اباد تشریف لائے اور یہاں مرکز الاسلامی میں تمام ناظمین یو سی سرکلز اور ذمہ داران کے اجلاس میں شرکت کی اور اجتماع عام میں شرکت اور تیاریوں کا جائزہ لیا امیر ضلع فیصل اباد پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھرپور تیاری اور شرکت کی یقین دہانی کروائی محترم لیاقت بلوچ ناظم اجتماع عام کی طرف سے موصول ہونے والے لیٹر کا متن بھی کالم میں شامل کر رہا ہوں تاکہ اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ تمام کارکنان تک پہنچ جائے لیٹر کا متن ملاحظہ فرمائیں۔
اجتماع عام کا این او سی حاصل کر لیا گیا ہے۔19
نائب ناظمین‘55 شعبوں کی نگرانی کر رہے ہیںماضی کی کمی کمزوریوں کو سامنے رکھتے ہوئے پیپر ورک، بہترین منصوبہ بندی اور پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے۔6 نومبر سے مرکزی کیمپ کا آغاز ہو جائے گا۔بیت الخلاءاور وضو گاہوں کی تیاری،پانی سپلائی/کھانے کی تیاری اور ترسیل کے سسٹم پر کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ساونڈ سسٹم،لائٹ اور بجلی بیک اپ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔6کمپنیوں کے ساتھ ٹینٹ سروس کا کام مکمل ہے خواتین کی میزبانی اور انتظامات کے لیے نوجوان احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔تاکہ سابقہ کمی کمزوری کو رفح کیا جا سکے۔
گیارہ سال بعد اجتماع عام ہو رہا ہے، جوش و جذبہ ہے،اجتماع کی حاضری کے لیے مینار پاکستان کی وسعتیں کم محسوس ہو رہی ہیں، ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے قرب و جوار میں بھی جگہیں دیکھ لی گئی ہیں۔بادشاہی مسجد کو بھی رہائش گاہ اور نماز کے لیے استعمال کرنے کی بات چیت آخری مراحل میں ہے۔قرطاس/ زرتعاون فی کس 1000 روپے مقرر ہوا ہے۔رجسٹریشن ابھی سے کر لی جائے اور زر تعاون بھی جمع کروا کر قرطاس لے لیے جائیں تاکہ پنڈال میں داخلے کے لیے مشکل نہ ہو۔رجسٹریشن ایپ اضلاع کو مہیا کر دی گئی ہے۔سیکورٹی جوان بھرپور تیاری میں ہیں‘اسٹال کے لیے جگہ مختصر ہے اس لیے بڑی کمپنیوں کو ترجیح دی جا رہی تاکہ اسٹاک ہر وقت موجود رہے اور شرکاءکو کوئی تکلیف نہ ہو۔