جماعت اسلامی واہ کینٹ کے زیراہتمام ممبرز کنونشن، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافط نعیم الرحمن کا وڈیو لنک کے ذریعے خطاب

واہ کینٹ۔ جماعت اسلامی واہ کینٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ ممبرز کنونشن بسلسلہ عوامی رابطہ کمیٹیاں سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد اللہ تعالٰی نے پاکستان کو بہت عزت سے نوازا،پاکستان کو چاہیے اب لیڈنگ رول ادا کرے،کشمیر ہو یا فلسطین امت کے حوالے سےہم نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ورنہ ہم امت مسلمہ کہلانے کے حقدار نہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،سیاسی پارٹیاں اپنے مفادات کے لیے ایک ہو جاتی ہیں جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے وقت تقسیم نظر آتی ہیں،ہمیں ملکر اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنا ہو گا،اب مذہبی جماعتیں بھی قبضہ گیروں کو جماعت میں شامل کر رہی ہیں،جماعت اسلامی قومی کاز کے لیے کردار ادا کر رہی ہے،وہ دن دور نہیں جب جماعت اسلامی ایک قوت بن کر ابھرے گی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی تھے،تقریب میں امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ منصور احمد، پروفیسر وقاص، خواجہ محمد وقار، راجہ حبیب الرحمٰن،ڈاکٹر مسعود احمد خان،ثاقب صدیقی، ملک اظہر، ڈاکٹر قاسم اور ناظم نشرواشاعت پی پی 13 ندیم صدیقی سمیت جماعت اسلامی سے وابستہ مردوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں