کالم

جعلی عامل مسلم امہ کیلئے بدنامی کا سبب

ساجد محمود
موجودہ دور میں انسان مادی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے مگر دوسری طرف بحثیت مسلم اُمہ انسانیت اسلامی روح کے مطاق اپنی کردار سازی کے حوالے سے تنزلی کا شکار ہے قرآن مجید اور اسوہ حسنہ ہماری دنیاوی زندگی کے لیے مشعل راہ ہے بے شک علم کی روشنی انسان کو شعور اور اچھائی برائی میں تمیز سکھاتی ہے مگر اسکے برعکس جہالت ایک وبال ہے جو انسان کو نہ صرف اسلامی عقائد پر عمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی روح کے مطابق عام سماجی زندگی کی روانی کو بھی متاثر کرتی ہے بحثیت مسلمان اسلامی عقائد کو من وعن تسلیم کرنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے اگر عقائد میں تصادم کے نظریات سر اٹھانے لگیں تو ایمان کی بنیادوں کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے آج کل جعلی عاملوں، بناوٹی اور کاروباری پیروں نے اس قدر ہمارے معاشرے کی سماجی زندگی پر اپنا تسلط جما رکھا ہے کہ آج کے دور میں ایک عام انسان کیلیے صراط مستقیم پر چلنا خاصا دشوار ہوتا جا رہا ہے

یہ جعلی پیر نہ صرف مسلم امہ کیلیے بدنامی اور رسوائی کا سبب بن رہے ہیں بلکہ اسلام کے روحانی تشخص کو بھی نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں مال و دولت کی ہوس نے انکی آنکھوں پر شیطانی پردہ ڈال دیا ہے یہ جعلی عامل اور جعلی پیر تعویذ گنڈوں کو اصلی زعفران سے لکھنے کے لیے بھاری رقم و نذرانے طلب کرتے ہیں جبکہ کالے بکروں کا صدقہ انکی بنیادی فرمائش میں شامل ہے بالخصوص ان مبینہ جعلی پیروں کا نشانہ خواتین ہوتی ہیں جو اپنی کم علمی کی بنا پر جلد انکے بہکاوے میں آجاتی ہیں خاوند کو اپنے کنٹرول میں کرنا انکی اولین خواہش ہوتی ہے اس خواہش کی تکمیل کیلیے وہ ان جعلی پیروں کے آستانے کا رخ کرتی ہیں جہاں سے انکے خاندان کی تباہی کا آغاز ہوتا ہےجعلی پیر عامل ان خواتین کو جنات کے زریعے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دینے کے دعوے کرتے ہیں اور اسی چکر میں وہ خواتین اپنے خاوند کی زندگی بھر کی جمع پونجی حتی کہ زیورات بھی گنواءبیٹھتی ہیں جبکہ ان آستانوں میں مبینہ طور پر خواتین کو بے آبرو کرنے کے بھی واقعات پیش آ چکے ہیں یہ امر خاصا افسوسناک ہے کہ ان جعلی پیروں نے عام آدمی کے علاوہ حکمران طبقے کو بھی اپنے چنگل میں پھنسا رکھا ہے آپ خود دائیں بائیں موازنہ کریں تو یہ جعلی پیر دیہات گاوں شہر گلی محلے میں اپنی مکار بیٹھک سجائے بیٹھے ہیں جہاں سادہ لوح عوام کو سہانے خواب دکھا کر دن کی روشنی میں واردات ڈالتے ہیں

ان جعلی عاملوں اور کالا جادو کرنے والوں نے ضلع راولپنڈی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملک کے کونے کونے میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف لاہور شہر میں 5 ہزار سے زائد افراد نے جادو ٹونے کرنے کی غرض سے آستانے/ ڈیرے بنائے ہوئے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے یہ دھندا اپنے گھروں پر شروع کیا ہوا ہے ایسے فراڈیوں کے پاس سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرنے کا ایسا فن م ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی انکو اپنے نرغے میں پھنسا لیتے ہیں اور انکی قسطوں پر مشکلات کے حل کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہےباطل اعمال اور باطل عقیدے کی بنا پر محرم عورتوں کو بے پردہ کرنا جنات نکالنا شوہر کو مطیع بنانا اولاد کی بندش کا خاتمہ جیسے یہ وہ کالے کرتوت ہیں جو ان جعلی پیروں عاملوں کے نامہ اعمال میں درج ہیں یہ امر قابل افسوس ہے کہ کمال مہارت سے یہ جعلی پیر اہل علم سے بھی بظاہر خاصے رسم وراہ بنا لیتے ہیں انہیں یہ تجسس ہوتا ہے کہ اہل علم ان کے مرید بنیں تو جاہل خودبخود ہی چل کر انکے آستانوں میں پہنچیں گے ایسے جعلی پیروں کا یہ مقولہ ہوتا ہے کہ’علم اپنے گھر میں رکھ کے آو تو پھر فیض پاگے، پیر صاحب کی اولاد کے لئے آداب و القابات اور مریدوں کے لئے انسانیت سے بھی گرے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔

حکومت وقت سے گزارش ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے ایسے جعلی پیروں کے آستانوں کو بھی ختم کرنے کیلیے جامع حکمت عملی کے تحت تیر ہدف کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ یہ جعلی پیر زہین سازی کے زریعے انسانی عقیدوں کو بگاڑنے کے زمہ دار ہیں لہذا انکے خلاف بھرپور کریک ڈاون ہونا چاہیے انکے اثاثہ جات بینک بیلنس پرتعیش زندگی کی دستیاب سہولیات کے پس منظر کے حوالے سے بھی بازپرس ہونی چاہیے حکومت کو چاہیے کہ ایسے جعلی پیروں اور عاملوں کے خاتمے کیلیے سی ٹی ڈی کو اختیارات کے استعمال کا قانونی جواز فراہم کیا جائے تاکہ سادہ لوح عوام کو ان فراڈیوں کے چھو منتر کے چنگل سے آزاد کرایا جا سکے۔

بہرام خان

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

5 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

6 hours ago