جعلی خواجہ سرا بن کر بھیک مانگنے والا پانچ رکنی گروہ گرفتار

کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں پولیس کی کاروائی۔جعلی خواجہ سرا بن کر بھیک مانگنے والا پانچ رکنی گروہ گرفتار۔زنانہ لباس میں خواجہ سرا کا روپ دھارنے والے پانچ افراد رنگے ہاتھوں گرفتار۔ملزمان خواجہ سرا کمیونٹی کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔

قصور، لاہور، اوکاڑہ اور ملتان سے تعلق رکھنے والے مرد خواجہ سرا بن کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران خواجہ سرا کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے پانچ مردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان زنانہ لباس پہن کر خود کو خواجہ سرا ظاہر کرتے ہوئے عوام سے بھیک وصول کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد رمضان ولد محمد حسین (سکنہ رام ٹھمن، تحصیل کوٹ رادھا کشن، ضلع قصور)، کرامت علی ولد شیر محمد (سکنہ تالاب سرائے، مانگا منڈی، قصور)، ہدایت علی ولد عارف حسین (سکنہ مانگا، لاہور)، ذوالفقار علی ولد خادم حسین (سکنہ اوکاڑہ) اور محمد فیاض ولد رحیم بخش (سکنہ بہاولپور بائی پاس، ملتان) کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی مشکوک حرکات اور عوامی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

گرفتاری کے بعد جب انہیں تھانے منتقل کیا گیا اور باقاعدہ تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ تمام افراد مرد ہیں اور ان کا خواجہ سرا کمیونٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مزید تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک منظم گروہ کی شکل میں خواجہ سرا بن کر عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوئے مالی فائدہ حاصل کر رہے تھے۔

ملزمان مختلف علاقوں کا رخ کر کے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف جعلسازی، دھوکہ دہی اور غیرقانونی بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملک یاسر

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

51 minutes ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

2 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

3 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

3 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

4 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

4 hours ago