63

جعلسازی: نائب تحصیلدار، پٹواری سمیت 4 افراد کو 68 سال قید

راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بھکر نے ریکارڈ میں رد و بدل اور جعلسازی سے سمند پار پاکستانی کو 27 ارب مالیت کی اراضی سے محروم کرنے کے مقدمہ میں نائب تحصیلدار اور پٹواری سمیت چار افراد کو مجموعی طور پر 68 سال قید اور 38 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ،

ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے انسپکٹر ذوالفقار بہزاد نے تفتیش مکمل کی جس سے عدالت نے اتفاق کیا ، عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر موضع را جڑ کے سابق پٹواری و نائب تحصیلدار ملک صفدر اور اور نگزیب پٹواری کو اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت 7، 7 سال قید، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانہ ، عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6 ماہ قید، دفعہ 420 کے تحت 3، 3 سال قید اور 2 لاکھ روپے فی کس جرمانہ،

عدم ادائیگی جرمانہ پر 6 ماہ قید، دفعہ 468 اور 471 کے تحت 7، 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزاسنائی ، اسی طرح حق نواز عباسی اور راجہ شاہد پر مشتمل دو پرائیویٹ افراد کو دفعہ 420 کے تحت 3، 3 سال قید اور 2 لاکھ روپے فی کس جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6 ماہ قید اور دفعہ 471/468 کے تحت دونوں کو 7 ، 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر 6 ماہ کی مزید قید سنادی۔ 68 سال قید

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں