جسٹس ریٹائرڈ کھوسہ پاکستان کے نگراں وزیراعظم مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مغربی صوبے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسہ کو نگراں وزیراعظم مقرر

کردیا ہے۔میر ہزار کھوسہ کا نام پارلیمانی کمیٹی میں شامل حکومتی ارکان نے پیش کیا تھا۔میر ہزار خان کھوسہ 1929ء میں بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے سندھ یونورسٹی سے 1954ء میں گریجویشن کی جس کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کیا۔یادر پاکستان میں 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد پہلے وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما اور پھر نگراں وزیراعظم کے چناؤ کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی مشاورت کے باوجود کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکی تھی۔پارلیمانی کیمٹی کی مہلت ختم ہونے کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا جسے بہر صورت دو روز کے اندر نگراں وزیراعظم کا اعلان کرنا تھا۔الیکشن کمیشن کے پہلے روز ہونے والے اجلاس میں پہلے روز پارلیمانی کمیٹی کے جانب سے بھجوائے گئے ناموں پر غور کیا تھا تاہم اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں