چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اتوار کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آر سی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔
شوکت عزیز صدیقی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔
نوٹس میں اُنہوں نے لکھا کہ دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جب کہ انہوں نے 4 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ سنبھالا تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر اب دستخط کنندہ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.