اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر۔مذکورہ ریفرنس میں توہین مذہب و توہین رسالت کے مقدمات کے متعلق انکوائری کمیشن کی تشکیل کے لئے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران مس کنڈکٹ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے،مذکورہ ریفرنس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کو عہدے سے برطرف کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مذکورہ ریفرنس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کو ریفرنس پر فیصلے تک کام سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔مذکورہ ریفرنس توہین مذہب و توہین رسالت کے مقدمات کے ایک مدعی شہری محمد حسن معاویہ کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مرکزی جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان حافظ احتشام احمد اور سابق جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد وقاص ملک نے بھی جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی برطرفی کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔مذکورہ ریفرنسز پر 18 اکتوبر کو سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کیا ہے۔
