راولپنڈی۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ نے کہا ہے کہ آئیسکو میں ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی میٹرز)کی تنصیب کی وجہ سے سرپلس میٹر ریڈرز اور بل ڈسٹری بیوٹرز کی ملازمت اور معاشی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی ملازم کو سرکل سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آئیسکو میٹر ریڈنگ تحریک کے زیراہتمام مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقدہ راولپنڈی سٹی اور کینٹ سرکل کے میٹر ریڈنگ سٹاف کے بڑے اجتماع سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجتماع سے واپڈا سی بی اے کے ریجنل ڈپٹی چیئرمین طارق مسعود نیازی، وائس چیئرمین گل نواز بنگش، زونل چیئرمین کینٹ سرکل قمر فاروق کلیامی، زونل چیئرمین سٹی سرکل سردار زاہد زمرد، ڈویژنل چیئرمین راجہ کامران سلیم، میٹر ریڈنگ تحریک کے صدر طاہر محمود، چیئرمین راجہ عمر حیات، ممبران کور کمیٹی ملک ساجد علی، سید وقار شاہ، سیف الرحمن ستی، عمران حسین، امتیاز واحد، عبدالرحمن اور دیگر عہدیداران نے خطاب کیا جبکہ ریجنل سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، زونل سیکرٹری کینٹ سرکل عامر سہیل اور زونل سیکرٹری سٹی سرکل ملک حسنین نے بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔
جاوید بلوچ نے کہا کہ ہائیڈرو یونین نے نئی ایگزی پر عمل درآمد رکوانے، میٹر ریڈرز کو نئے موبائل فونز کے اجراء اور دیگر مراعات و سہولیات کی فراہمی سمیت ہر موقع پر میٹر ریڈنگ سٹاف کا بھرپور ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئیسکو ملازمین کیلئے تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ، تیس فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور پرفارمنس بونس کا اجراء رواں ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ جاوید بلوچ نے اجتماع کو یقین دلایا کہ میٹر ریڈنگ کی خودکار ٹیکنالوجی متعارف ہونے کی وجہ سے کسی ملازم کے معاشی حقوق کو ہر گز کوئی گزند نہیں پہنچنے دی جائے گی ایک بھی میٹر ریڈر یا بل ڈسٹری بیوٹر کو فارغ یا سرکل سے باہر ٹرانسفر کیا گیاتو آئیسکو ہیڈکوارٹرز کا گھیراؤ کریں گے اور اٹک سے سرائے عالمگیر تک کام بند کر دیا جائے گا۔
صدر میٹر ریڈنگ تحریک طاہر محمود نے کہا کہ اب فیصلہ کن احتجاج کا وقت آگیا ہے کیونکہ ریڈنگ سٹاف کے سروں پر خطرے کی تلواریں لٹکی ہوئی ہیں اور مایوسی اور بے یقینی انتہا کو پہنچ چکی ہے ہم جدید ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں لیکن سرپلس میٹر ریڈرز اور بل ڈسٹری بیوٹرز کو دوسرے سرکل میں بھیجنے کی بجائے اسی سرکل میں متبادل کیڈرز میں ایڈجسٹ کیا جائے کیونکہ تمام کیڈرز میں سینکڑوں اسامیاں پہلے ہی خالی ہیں۔
تحریک کے چیئرمین راجہ عمر حیات نے کہا کہ موجودہ محنتی اور تجربہ کار میٹر ریڈرز کے بغیر اے ایم آئی میٹرز کا پراجیکٹ کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتا اسلئے حکومت اور آئیسکو اتھارٹی ہوش کے ناخن لے اور ملازمین کو ذہنی اذیت سے دوچار کرنے اور ان کا معاشی قتل کرنے کے غیردانشمندانہ اقدام سے گریز کرے۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…