221

جبر‘یوٹیلٹی سٹور پر اشیائے ضروریہ ناپید


جبر (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بجٹ کی آمد آمد،یوٹیلٹی سٹورزکے ذریعہ عوام کو اشیائے ضروریہ خاص طور پر آٹا چینی اور گھی سستے داموں فراہمی کا حکومتی خواب ادھورارہ گیا،تحصیل گوجرخان کے شرقی بڑے قصبہ اسلام پورہ جبر کے دونوں یوٹیلیٹی سٹورز پر لگ بھگ ایک ماہ سے آٹا،دو ہفتے سے چینی اور10 روز سے گھی بھی ختم ہوگیاھے جس کے نتیجہ میں صارفین بالخصوص سفید پو ش و محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس کر رہ گیاہے اور کھلی مارکیٹ میں فی کلو چینی100سے 120 روپے،گھی 280سے 320 روپے فی کلو اور 15 کلو آٹے کا تھیلا 1030 روپے میں خریدنے پرمجبورہے،اس حوالہ سے مزید پتا چلا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ویئر ہاؤس میں فی الوقت گھی اور آٹے کا سٹاک بالکل ختم ھے،یاد رہے کہ صارفین کو ان یوٹیلیٹی سٹورزسے چینی 68 روپے فی کلو، گھی 170روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 800روپے میں میسر تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں