جاپان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جاپان کی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔

سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی ووٹنگ میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے جاپان کی 104ویں وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں ”ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیوز” میں 237 ووٹ اور ایوانِ بالا (ہاؤس آف کونسلرز) میں 125 ووٹ حاصل کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

ماہرین کے مطابق ان کی کامیابی جاپان کی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے، جو ملک کی روایتی سیاسی فضا میں ایک تاریخی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

حالیہ سیلاب کے باعث آئی،ایم،ایف نے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…

6 hours ago

مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…

6 hours ago

اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی دو ملزمان گرفتار.

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…

6 hours ago

جہلم کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود سے نومولود بچہ کی لاش برآمد

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان  کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…

7 hours ago

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…

11 hours ago

مسلم لیگ ن کا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…

11 hours ago