جادو ٹونا اور کالا جادو کرنے پر سات سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ تجویز


جادو ٹونا اور کالا جادو کرنے پر سات سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ تجویز

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے جادو، کالا جادو اور ٹونا ٹوٹکا کرنے یا اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی تجویز پیش کر دی ہے۔ مجوزہ قانون کے مطابق جو بھی شخص اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، اسے کم از کم 6 ماہ سے لے کر 7 سال تک قید اور زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

قانونی مسودے کے مطابق یہ جرم ناقابلِ ضمانت ہوگا اور اس کا مقدمہ سیشن کورٹ میں چلایا جائے گا۔

مزید برآں، روحانی علاج یا رہنمائی کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے سے بچانے کے لیے یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ صرف وہی افراد روحانی رہنمائی یا علاج کرسکیں گے جنہیں وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے لائسنس جاری کیا گیا ہو۔



Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.