جاتلی: موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سارا سامان جل کر خاکستر


تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع سید اڈہ کے کاروباری مرکز میں افسوسناک واقعہ، عباس نامی شہری کی موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے دوکان میں موجود تمام قیمتی سامان، جن میں موبائل فون، کمپیوٹر، پنکھا اور دیگر الیکٹرانکس شامل تھے، جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے آگ نے تمام سامان کو خاکستر کر دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں