جاتلی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ جاتلی کے گاؤں داتا بھٹ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ ملزم عقیل عاصم ولد محمد تاج کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا، مدعی مقدمہ کی طرف سے کیس کی پیروی عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور پینل نے کی۔
مورخہ 15.11.22 کو زاہد فاروق ساکن داتا بھٹ نے مقدمہ نمبر 576 تھانہ جاتلی میں درج کروایا کہ ملزمان عقیل عاصم وغیرہ نے مسلح کلاشنکوف اس کے گھر حملہ آور ہو کر اس کی بہن کو قتل اور شہباز اکمل کو زخمی کر دیا جو عاطف ولد صابر وقوعہ کے بعد اشتہاری ہو گیا جبکہ عقیل عاصم گرفتار ہوا، ملک شاھد حسین اعوان ASJ گوجرخان نے مدعی کے وکیل عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور پینل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو سزائے موت و 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی۔