گوجرخان (نمائندہ خصوصی) تحصیل گوجرخان کے علاقہ تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع گاؤں ٹھٹہ خورد سے تعلق رکھنے والے محمد وقاص وزیرستان میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہید محمد وقاص پاک وطن کے دفاع کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید کا تعلق ایک غیور اور محبِ وطن خاندان سے ہے، جن کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
شہید کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے ٹھٹہ خورد میں ادا کی گئی ۔
قوم اپنے ان بہادر بیٹوں پر فخر کرتی ہے جو وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔