79

جاتلی، منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

جاتلی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور ٹھوس پیروی کے نتیجے میں عدالت نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم کو سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم واجب حسین کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم کو جاتلی پولیس نے دسمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا، جب اس کے قبضے سے 2600 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کی جانب سے مقدمے کی مؤثر پیروی اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی، جو منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی سنجیدہ کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں