راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں نامزد شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص جولائی 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
