تھانہ جاتلی (آن لائن نیوز) چیچی نور میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں زلفقار عیسی، محمد زمان، محمد یوسف اور محمد داود نے مبینہ طور پر کامران حیدر ولد ناصر محمود مغل کو اغوا کرکے اپنے گھر میں باندھ کر ڈیڑھ گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے دوران چمڑے کے بیلٹ اور ہاکی کا استعمال کیا گیا، جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر تھانہ جاتلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی کامران حیدر کو تشویشناک حالت میں پہلے دولتالہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی گوجرخان اور پھر راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کامران حیدر کی زندگی کے امکانات صرف 50 فیصد ہیں۔
