107

ثبات پاکستان کے زیرِ اہتمام “انمول محبت” کی تقریبِ رونمائی اور عید ملن مشاعرہ کا شاندار انعقاد

رپورٹ : امجد مُرید حیدری

کتاب انمول محبت کی رُونمائی
حاضرین کا گروپ فوٹو
تنظیم ثبات کا افتتاحی کیک

ادبی و ثقافتی تنظیم “ثبات پاکستان” کے زیرِ اہتمام منگوال (گجرات) میں معروف شاعر اکبر علی دعا کے شعری مجموعہ انمول محبت کی تقریبِ رونمائی اور عید ملن مشاعرے کا پُروقار اہتمام کیا گیا۔ یہ ثبات پاکستان کی جانب سے منعقد ہونے والا پہلا باقاعدہ ادبی پروگرام تھا، جس کی مناسبت سے تنظیم کا افتتاحی کیک بھی کاٹا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت راشد منصور نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانہ قدیر گلفام نے پیش کیا۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر منیر صابری کنجاہی نے فرمائی، جبکہ مرکزی صدر علی احمد گجراتی اور چیئرپرسن مسرت شیریں نے پروگرام کے انتظامات کی نگرانی کی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں آغا سید ابنِ مظہر (گجرات)، طارق جاوید رانا (حافظ آباد)، ریاض ارمان (جلالپور بھٹیاں)، نعیم رضا بھٹی (منڈی بہاءالدین)، راشد امام (جلالپور بھٹیاں)، اکبر علی دعا (منگوال)، امتیاز قیس چٹھہ (علی پور چٹھہ)، سعید احمد شاہد (ملتان) اور مرزا شہباز بیگ (منگوال) شامل تھے۔

پروگرام میں شریک دیگر معزز شعراء میں لیاقت گڈگور، امجد مرید حیدری، رمضان جانی، ظہیر بٹ، شبیہہ مظہر رانجھا، مرزا سیف اللہ ساجد، راشد منصور، ظہیر مہروی، حسنین پرویز، قدیر گلفام، سعید اختر سعید اور بلال پریمی کے اسماء نمایاں رہے۔

“انمول محبت” پر علی احمد گجراتی، ظہیر بٹ، سعید احمد شاہد اور منیر صابری کنجاہی نے اپنے پُرمغز تاثرات پیش کیے اور کتاب کی اشاعت کو اردو ادب کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اس کے بعد مشاعرے کا آغاز ہوا، جس میں شریک شعراء نے اپنے دلکش اور جاندار کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی۔

“ثبات پاکستان” ان تمام معزز مہمانوں کا تہِ دل سے مشکور ہے جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی اور تنظیم کے پہلے ادبی پروگرام کو کامیاب اور یادگار بنایا۔

یہ پروگرام نظم، وقار اور خوش ذوقی کی عمدہ مثال تھا، جسے ادبی حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں