کلرسیداں:تین بچوں کی ماں مبینہ طور پر گھر سے اغوائ ہو گئی ۔ دیور نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا لیا۔ظفر محمود سکنہ ڈیرہ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا بھائی واجد محمود بسلسلہ روزگاردوبئی میں مقیم ہے جبکہ اس کی فیملی ہمارے پڑوس میں رہائش پذیر ہے۔صبح 7 بجے میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ میری بھتیجی حلیمہ سعدیہ نے آ کر بتایا کہ ہم رات کو سو گئے صبح اٹھے تو میری والدہ سمعیہ واجد گھر پر موجود نہ تھی ۔میں نے اپنی بھابھی کو کافی تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔اب مجھے پتہ چلا ہے کہ میری بھابھی کو نویذر محمود نے محمد منیر اور ایک نامعلوم شخص کیساتھ مل کر اغوائ کر لیا ہے ۔
