339

تیز رفتار موٹرسائیکل سوار ٹریفک وارڈن پر چڑھ دوڑا

مری روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن زخمی۔ٹریفک وارڈن نبیل شدید گرمی میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیوٹی پر معمور تھا کہ تیزرفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے بینظیربھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٹریفک پولیس موٹر سائیکل سوارکو گرفتار کر کے تھانہ بنی کے حوالے کر دیا گیا سی ٹی او رائے مظہر اقبال ٹریفک وارڈن کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔ زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن کو سرکاری طور پر علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گئیں۔ دوران ڈیوٹی زخمی یا بیمار ہونے والے جوانوں کی ہر ضرورت اور سہولت کا خیال رکھا جائے گا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ہر افسر و جوان میرا فخر ہے۔ٹریفک وارڈن کو زخمی کرنے والے موٹر سائیکل سوار کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔چند سیکنڈ کی جلدی کی خاطر شہری اپنی اور دوسروں کی جان داﺅ پر لگا دیتے ہیں۔*

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں