اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور ڈالہ کلچر کو فروغ دینے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد طفیل ولد مہر خان ساکن اوانڈا شیر وخیلا، نوالہ موسیٰ خیل، ضلع میانوالی کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 3 زندہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔تاج محمد ولد عطا محمد ساکن شیخ آباد، عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی سے 30 بور پستول بمعہ 5 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔اکرام اللہ ولد محمد پرویز ساکن خیلانوالہ، تحصیل و ضلع میانوالی کے قبضے سے 223 بور رائفل برآمد کی گئی۔ملزمان کے زیراستعمال گاڑی نمبر ADT-444 سے اسلحہ برآمد ہونے پر پولیس نے موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسلحہ قبضے میں لے لیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے۔ترجمان تھانہ ہمک کے مطابق پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت متحرک ہے اور “ڈالہ کلچر” سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
