راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار کر کے 10 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی، مسروقہ موٹر سائیکل اور 2 لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے گئے 5 موبائل فون برآمد کر لئے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے گزشتہ ماہ شہری کی گاڑی سے رقم چرانے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 10 لاکھ روپے برآمد کر لئے پولیس کے مطابق مرکزی ملزم
شہری کی دکان اور مارکیٹ میں مزدوری کرتا تھا جسے شہری کے پاس رقم ہونے کا علم تھا جس نے نے اپنے دونوں بھتیجوں کے ساتھ ملکر واردات کی پلاننگ کی اور شہری کی گاڑی سے رقم چرائی ادھر تھانہ ویسٹریج پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل، 2 لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے گئے 5 موبائل فون اور 80 ہزار روپے برآمد کر لئے مذکورہ ملزمان کا ایک ساتھی قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے اور سال 2024 سے پولیس کو مطلوب تھا
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.