تھانہ کہوٹہ میں صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کے خلاف مقدمہ،صحافی برادری کا شدید احتجاج

صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر پر تھانہ کہوٹہ میں با اثر شخصیات کی جانب سے پولیس کی ملی بھگت سے جھوٹا مقدمہ میں ملوث کرنے پر پریس کلب کہوٹہ کے ممبران و عہدیداران اور تاجر برادری وکلاء، سیاسی و سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت مقدمات سے حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

صحافی تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، وزیر قانون پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کی استد عا کی ہے اور کہا کہ صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم نہ کیئے گئے تو راولپنڈی ڈویژن جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی اور مری کے صحافیوں سمیت اسلام آباد کے صحافی بھر پور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ پولیس اپنا قبلہ درست کر ے۔پولیس کے افسران قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے سامنے بے بس ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں