اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود بلال ٹاؤن میں ایک دن کی بچی کو اغواء کر لیا گیا۔ نامعلوم ملزمان نے بچی کو اس کے والدین کے گھر سے رات گئے اس وقت اغواء کیا جب بچی کی ماں گہری نیند سو رہی تھی۔ واقعہ 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب 2 بجے پیش آیا۔ پولیس تھانہ کھنہ نے بچی کی والدہ سمیرا بی بی زوجہ ابراہیم خان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1380/25 بجرم 364A درج کر لیا ہے۔
مدعیہ مقدمہ کے مطابق 17 اگست کو بعد از نماز فجر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ جس کا نام حلیمہ رکھا گیا۔ رات تقریباً دو بجے بچی کو دُودھ پلاکر سلا دیا اور میں بھی بچی کے ساتھ ہی سو گئی۔ پندرہ منٹ بعد جب میری آنکھ کھلی تو بچی موجود نہیں تھی۔ گھر پر میں اپنے خاوند اور دو دیوروں کے ہمراہ رہتی ہوں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…
آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…