تھانہ چکلالہ کی حدود رحیم آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات

راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے رحیم آباد میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق چار مسلح ڈاکو رات گئے ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، بھاری نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر ساتھ دو موٹر سائیکل بھی لے اڑے۔ اچانک پیش آنے والے واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں نے ایس ایچ او چکلالہ سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں